فائرنگ کرکے قتل کرنے والااشتہاری ملزم گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)انویسٹی گیشن پولیس نشترکالونی نےشہری محمد نعیم کوفائرنگ کر کےقتل کرنےوالےاشتہاری ملزم گرفتارکیا-گرفتار ملزم محمد علی عرف RK نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے شہری محمد نعیم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا-ملزم محمد علی عرف RKاور مقتول محمد نعیم کے درمیان اسٹیٹ لائف سوسائٹی میں کیبل کا تنازعہ چل رہا تھا-ملزمان کی فائرنگ سے 5افراد زخمی بھی ہو گئے تھے-قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا-جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں