لاہورپولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،ملزم گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے-خطرناک ریکارڈ یافتہ منشیات فروش مصری شاہ پولیس کی گرفت میں آگئے-مصری شاہ پولیس نے کاروائی کرتے ریکارڈ یافتہ 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا-ملزمان منشیات فروشی کا مکروہ دہندہ کرنے کے ساتھ علاقہ میں بدمعاشی بھی کرتے ہیں-ملزمان کے قبضہ سے 4 کلو 700 گرام چرس ناجائز اسلحہ رائفل, پسٹل اور گولیاں برآمدکرلیں-گرفتار ملزمان میں طاہر اسلام رضوان اور ندیم بٹ شامل مقدمات درج تفتیش جاری ہے-ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے بہتر کاروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش بھی دی-منشیات کی روک تھام کے لیے بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں