جعلی میڈیانمائندے پان سگریٹ کے کیبن سے بھتہ لیتے ہوئے گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی میں جعلی ویب چینل کےجعلی میڈیا نمائندے پان سگریٹ کے کیبن سے بھتہ لیتے ہوئے گرفتارہوگئے- کازوے کی جانب واقع پان سگریٹ کے کیبن والے جعلی میڈیا نمائندوں سے پریشان تھے-تمام پان سگریٹ کیبن والوں نے صلح مشورہ کے بعد بھتہ لینے آنے والے جعلی میڈیا نمائندوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا-جعلی ویب چینل اور اخبارات کے پریس کارڈ بنواکر سادہ لوح عوام اور دوکانداروں سے بھتہ وصولی کا انکشاف ہوا-لانڈھی اور کورنگی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی ویب چینلز اور ڈمی اخبارات کے نمائندے بھتہ وصولی میں ملوث ہیں-کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں گرفتار ملزمان میں رحمان, سرفراز جمالی, ساجد اور وقاص نامی جعلی میڈیا کے نمائندے شامل ہیں-پولیس کے اعلیٰ حکام نے لانڈھی کورنگی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی میڈیا نمائندگان کی تحقیقات شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں-پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں