ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں 6گٹکاماوا سپلائرزگرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں (6) گٹکا/ماوا سپلائرز گرفتارہوگیا-تفصیلات کے مطابق ملزمان کو تھانہ گارڈن اور کلری کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا-واضح رہے کہ ملزمان کے قبضہ سے (7.330) کلو گرام گٹکا/ماوا اور زرفروختگی رقم 7630 روپے برآمد کی گئی-پولیس ذرائع کےمطابق گرفتار ملزمان میں عبدالحفیظ ولد رحیم بخش , سلمان علی ولد عبدالستار , محمد عاقل ولد عبدالقادر , عمران ولد ولی , شہباز ولد محمد آصف اور فیضان ولد خیر زمان شامل ہیں- ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ملزمان تھانہ گارڈن اور کلری کی حدود میں کیبن پرگٹکا/ماوا سپلائی کررہےتھے-گرفتار ملزمان عبدالحفیظ, سلمان علی اور محمد عاقل کےخلاف ایف آئی آر نمبر 203/2021, 206/2021, 207/2021 بجرم دفعہ 8(i) تھانہ گارڈن میں درج کی گئی-گرفتار ملزمان عمران, شہباز اور فیضان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 167/2021, 168/2021 بجرم دفعہ 8/4 تھانہ کلری میں درج کی گئی-گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے-کراچی: ملزمان سے دیگر گٹکا/ماوا سپلائرز کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں