غیرقانونی لکڑی کٹائی کےخلاف سانگھڑ پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)ڈاکٹرفرخ علی صاحب ایس ایس پی سانگھڑ کےجاری کردہ احکامات کی روشنی میں غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کرنے والی مافیا کے خلاف سانگھڑ پولیس کی جانب سے سخت کریک ڈائون جاری اس سلسلے میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سانگھڑ انسپیکٹر معقصود رضا بمعہ دیگر اسٹاف کی غیر قانونی لکڑی چوروں کےخلاف کامیاب کارروائی، لکڑی چور مافیا کی چوٹیاری ڈیم سے کاٹی گئی لکڑیوں سے بھری 5 عدد ٹرالیاں کو سانگھڑ تھانے کی حدود سے پکڑنے میں کامیاب لاکھو روپے کی لکڑی اسمگلنگ کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ایس ایچ او سانگھڑ بمعہ دیگر نے 5 عدد لکڑی سے بھری ٹرالیوں کو اپنی تحویل میں لے کر ملزمان (1) رسول بخش بروہی (2) پنھل بروہی (3) رمضان سولنگی (4) دائود بروہی کوگرفتار کرکےسانگھڑ تھانےپرگرفتارملزمان کے خلاف گناہ نمبر 98/2021 ٰزیرِ دفعہ 379،411،34 کے تحت سانگھڑ پر مقدمہ داخل کر دیا۔جبکہ ایک ملزم بنام گل محمد جائے وقوع سے فرار ہے سانگھڑ پولیس مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں