اے وی ایل سی کی کارروائی،6موٹرسائیکل لفٹر گرفتارہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اے وی ایل سی پولیس کی کراچی میں موٹرسائیکل لفٹرز کے خلاف ایک اور زبر دست کاروائی عمل میں لائی گئی-تفصیلات کے مطابق مو ٹر سا ئیکل چوری میں کراچی کے سب سے بڑے نیٹ ورک کھوکھر گروپ کے دو (02) ملزمان سمیت، چھ (06) مو ٹر سا ئیکل لفٹرز گرفتار، چھ (06) سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی-ملزمان میں اشرف کھوکھر ولد شیر محمد، احسن کھوکھر عرف چھلا ولد علی اختر, سعید ولد بابل، نصیر ولد بشیر، صدام ولد منظور اور بشیر ولد صغیر شامل ہیں-کھوکھر گروپ میں چاروں بھائی، بھتیجے، بھانجے، داماد اور دیگر لوگ شامل ہیں-رواں ماہ اس نیٹ ورک کے چار اہم ترین ملزمان کی گرفتاری کے بعد دیگر ملزمان نے شہر سے فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ اسی دوران ان دو ملزمان کو خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی میں سندھ کے دیگر اضلاع سے گرفتار کیا گیا-کھوکھر گروپ کو چوری کے تمام شعبوں پر دسترس حاصل ہے، کوئی مو ٹر سا ئیکل چوری کرتا ہے تو کوئی کا غذات بنانے کا ماہر ہے، کوئی جعلی نمبر پنچ کرنا جانتا ہے، کسی کا خریداروں سے براہ راست رابطہ ہے تو کو ئی خفیہ راستوں کو بہتر جا نتا ہے-ملزم اشرف کھو کھر اس سے پہلے سات (07) بار، ملزم احسن کھوکھر چھ (06) بار گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں-ملزمان سعید، نصیر اور صدام ناصرف خود موٹر سا ئیکلیں چوری کرتے ہیں بلکہ اس کے علاوہ چھالیہ، ڈیزل وغیرہ کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہیں-ملزم بشیر نشہ کا عادی ہے اور موٹر سائیکلیں چوری کر کے چیکو باغ، ساکران (بلوچستان) میں خود لے جاکر نشہ کے عوض فروخت کرتا ہے-ملزمان سے برآمد شدہ مسروقہ موٹر سائیکلز میں ایک ھنڈا 125، تین عدد یونیک 70، دو عدد سپر پاور 70 موٹرسائیکلیں شامل ہیں، جن کی ایف آئی آر مختلف تھانہ جات میں درج ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں