الیگل نان کسٹم کپڑے کے تھان سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر میں الیگل نان کسٹم کپڑے کے تھان سپلائی کرنے والا ملزم ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتارہوگیا-ملزم کو گارڈن کے علاقہ سے دوران پیٹرولنگ گرفتار کیا گیا-ملزم کے قبضہ سے الیگل نان کسٹم (22) کپڑے کے تھان برآمد کئے گئے-کراچی: ملزم کا نام عمران علی ولد علی رحمان ہے-ملزم الیگل نان کسٹم کپڑے کے تھان شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا کرتا تھا-ملزم کے قبضہ سے برآمد نان کسٹم کپڑے کے تھان اور گاڑی نمبری KW-2611 کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا-ملزم بالا کو زیر دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کیا گیا-ملزمان و برآمدہ سامان مزید کاروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں