قانون کے رکھوالوں اورمنشیات فروشوں کے درمیان گٹھ جوڑکاانکشاف

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرقائد میں قانون کےرکھوالوں اور منشیات فروشوں کے درمیان گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کراچی ملک مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں ہوشربا انکشاف کیا کہ اکتیس مئی کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں ایک مقدمہ درج ہوا، مقدمہ اقبال عرف حضور بخش عرف حضورا کے خلاف ہوا تھا، بعد ازاں پولیس اور منشیات فروش کے مابین گٹھ جوڑ کی بات نوٹس میں آئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ ویڈیو میں پولیس اور ملزمان میں پیسوں کے لین دین کی بات سامنےآئی، تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ پولیس منشیات فروشوں کیساتھ ملوث ہے، ملزم سے منشیات 35 کلو برآمد ہوئی جبکہ مقدمےمیں 10 کلو ظاہر کی گئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کراچی نے بتایا کہ گھناؤنے کھیل میں پولیس کانسٹیبل سے لے کر ایس ایچ او تک نے بھاری رشوت وصول کی اور لاکھوں کی منشیات ،رشوت کی بھاری رقم پولیس نے آپس میں بانٹی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں