منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،خاتون سمیت 4ملزمان گرفتار

سیالکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 20 کلو کے قریب چرس اور 20 ہزار وٹک برآمد، خاتوں سمیت 4 ملزمان گرفتارہوگئے-پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ رنگ پورہ اور نیکا پورہ نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش 1. خواجہ حسن سے 2040 گرام چرس اور وٹک رقم 2000روپے، 2. عبدالرحمن سے 11620 گرام چرس اور وٹک رقم 3700 روپے، 3. اسد اللہ سے 2040 گرام چرس اور وٹک رقم 3000 روپے اور تھانہ نیکا پورہ نے لیڈی پولیس کی مدد سے صباء مجاہد سے 4080 گرام چرس اور وٹک رقم 12000 روپے برآمد کر کے گرفتار کر لیے گئے۔چاروں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں