جمشید کوارٹرپولیس کا چھاپہ،ڈکیت گینگ پکڑا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جمشید کوارٹر پولیس کا پٹیل پاڑہ میں چھاپہ،ڈکیت گینگ پکڑا گیا-تفصیلات کے مطابق ڈکیت گینگ سے تین غیر قانونی پستول،ایک کلوسےزائد چرس،موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کرلی-بعد ازاں گرفتار ملزمان میں گینگ لیڈر سلیم عرف شینا،محمد علی اور کاشف شامل ہیں-دوران تفتیش گرفتار ملزمان کا متعدد لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا-واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا-گرفتار ملزمان پٹیل پاڑہ کے رہائشی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں