انسانی جان کے سوداگروحدت کالونی پولیس کی گرفت میں،مسروقہ سامان برآمد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)انسانی جان کے سوداگر وحدت کالونی پولیس کی گرفت میں،ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری۔وحدت کالونی پولیس نے کاروائیکرتےہوئے02 پتنگ فروش ملزمان ساجد اور وحید کوگرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے60 پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد۔اس موقع پرایس ایچ او وحدت کالونی اسد قریشی نےبتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان پتنگیں اور ڈور آن لائین آرڈر پر بھی فروخت کرتے تھے۔ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کا کہنا تھا کہ پتنگ فروش ملزمان کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دئے گئے۔عوام سے التماس ہے کہ پتنگ فروشوں و پتنگ سازوں کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں