تھانہ بمبانوالہ کی دبنگ کارروائی،1100گرام چرس گردہ برآمد،ملزم گرفتار

بمبانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ بمبانوالہ ڈسکہ سیالکوٹ محمد الیاس ASI کی دبنگ کارروائی،ڈرگ سمگلر آصف ولد نیامت گرفتارہوگیا-واضح رہے کہ ملزم کے قبضے سے 1100 گرام چرس گردہ برآمد کرلی گئی ہے-تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ ڈسکہ سیالکوٹ کے دبنگ پولیس آفیسر محمد الیاس ASI نے پیٹرولنگ پولیس کی یاسر محمود ASI کے ھمراہ ناکہ بندی چوک اوٹھیاں سٹاپ لگا رکھی تھی کہ ایک کار نمبری STN 828 برنگ سفید 2۔D جانب گوجرانوالہ آئی جسے آصف ولد نیامت راجپوت سکنہ ظفروال ۔ نارووال چلا رھا تھا مذکورہ نے اپنی گود میں دونوں ٹانگوں کے درمیان ایک شاپر برنگ پیلا جس پر پیلی ٹیپ چڑھی تھی رکھا تھا جسے چیک کیا تو اسمیں سے چرس گردہ 1100گرام برامد ھوئی ۔مذکورہ سابقہ ریکارڈ یافتہ سمگلرھےاورسیالکوٹ نارووال میں متعدد مقدمات میں مطلوب اورمفرور ھے ۔ مقدمہ درج ۔ مزید تفتیش جاری ھے ۔ DPO سیالکوٹ نے ASI محمد الیاس تھانہ بمبانوالہ کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں