حیدرآبادپولیس کا ڈاکوؤں سےمقابلہ،2ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حسین آباد پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتارہوگئے-ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ صاحب کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حسین آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں-ایس ایچ او سب انسپیکٹر آغا اسد پٹھان کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی گئی-یاد رہے کہ دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر کاروائی کے دوران بچاؤ بند لطیف آباد نمبر 4 کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار جبکہ دیگر ڈاکوؤں فرارہونے میں کامیاب ہوگئے-پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ڈکیت گوہر مسیج زخمی حالت میں اپنے ساتھی امجد لاشاری اور اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا-واضح رہے کہ گرفتار ڈکیتوں میں گوہر مسیج اپنے گینگ کا سرغنہ اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے-گرفتار ڈکیت گوہر مسیج نے 6 جون کو آٹو بھان روڈ پر قائم بلیک اینڈ براؤن بیکری پر ڈکیتی کی واردات کی تھی-گرفتار ڈاکوؤں نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں اب تک کی جانے والی لوٹ مار، ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں