جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن،3ملزمان گرفتارہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھےہوئےہے-امروز ایس ایچ او تھانہ سعید آباد سب انسپیکٹر شاکر حسین کی پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں راہزنی و منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پہلی کاروائی میں سعید آباد پولیس نے مدعی بنام شوکت علی سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھیننے والے ملزم کو موقع واردات پر پہنچ کر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔گرفتار ملزم شہباز ولد رفیق مسیح کے قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکل و دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ الزام نمبر 564/21 بجرم دفعہ 392/397 ت پ اور 565/21 بجرم 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ درج کیا گیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں سعید آباد پولیس نے سیکٹر 4 سعید آباد سے دو ملزمان 1- محمد وسیم خان اور 2- اکبر علی کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے غیرقانونی پستول بمعہ راؤنڈ اور 210 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 562/21 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس اور 563/21 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں