سندھ رینجرز کی کارروائی،5ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے معصوم شاہ کالونی، کالا پل،چنیسر گوٹھ اور محمود آباد میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات فروش کے5 ملزمان ولی داد، اللہ داد، عمر زمان، فرخ اور نثاراحمد کو گرفتار کرلیا۔ ملز مان کا تعلق منشیات فروش فاروق لالہ گروپ سے ہے۔دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پشاور سے بدنام زمانہ فاروق لالہ کے بیٹے عرفان کے ذریعے گاڑیوں کے ٹائروں اور خفیہ خا نوں میں چھپا کر لاتے تھے۔ ملزمان منشیات کے علا وہ بھاری مقدار میں گٹکا ماوا تیار کر کے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلا ئی کر تے تھے اور ملزمان کالا پل معصوم شا ہ کالونی میں جو ئے کا اڈہ بھی چلا رہےتھے۔تفصیلا ت کے مطا بق ملز مان نے جنوری 2021میں ایک شخص محمد علی کو منشیات فروشی میں رکاوٹ ڈالنے پر فائرنگ کر کے ز خمی کر دیا تھا۔ ملزمان اپنے دیگر سا تھیوں کے ساتھ ملکر کا لا پل، چنیسر گو ٹھ اور ڈ یفنس میں ما ہا نہ30لا کھ روپے کی مالیت سے زائد منشیات فروخت کر تے تھے۔ ملز مان سے بھاری مقدار میں چر س اور ہیروئن بھی بر آمد کی گئی-گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جارہے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسےعناصرکےبارے میں اطلاع فوری طورپرقریبی رینجرزچیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101یارینجرزمددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں