غریب کسان سے پیسے چھیننے والے ملزمان گرفتار

عمرکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی عمرکوٹ مختار احمد کے احکامات پر جراٸم و جراٸم پیشہ افراد کے خلاف کارواٸیوں کا سلسہ جاری ہے۔ آج پولیس تھانہ کنری پر مدعی موتی بھیل رہاٸشی تعلقہ کنری کی مدعیت میں مدعی کے بیٹے سے راستے میں فصل کی نقد رقم دس ہزار روپے زبردستی چھیننے کا مقدمہ ملزم موسی اور محرم کپری کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ جس پر کنری پولیس نے فوری کارواٸ کرتے ہوۓ کامیابی سے نامزد دونوں ملزمان موسی اور محرم کپری کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کراٸم نمبر 78/2021 دفعہ 392.34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت پولیس تھانہ کنری پر مطلوب تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں