پولیس کا جرائم پیشہ عناصرسے مقابلہ،2ملزمان گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)بی سیکشن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ, 2 ملزمان اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل سمیت گرفتارہوگئے-تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ صاحب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے B-سیکشن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-ایس ایچ او انسپیکٹر امان اللہ میرانی کی ASI عارف شیخ اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی گئی-دوران چیکنگ B-سیکشن پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار 2 اشخاص کو روکنے کی کوشش کی, جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی, B-سیکشن پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان بنام سید ساجد علی اور عبداللہ چانڈیو کو 3 عدد 30 بور پسٹل بمعہ 5 راؤنڈز اور 1 عدد موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا-گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اپنا تعلق چور و ڈکیت گینگ سے ظاہر کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا-گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد موٹرسائیکل انجن نمبر 261365, چیچز نمبر 363517, کو پولیس تحویل میں لے لیا-گرفتار ملزم سید ساجد تھانہ A-سیکشن کے کرائم نمبر 45/2021 زیر دفعہ 454,480 تعزیرات پاکستان میں روپوش تھا-بی سیکشن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں