لندن،ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

لندن(ایچ آراین ڈبلیو)برطانوی شہر لندن کے جنوبی علاقے کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے بعد آگ لگ گئی، جس سے ایک شخص زخمی اور متعدد متاثر ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لندن کا ایلیفنٹ اینڈ کیسل ریلوے اسٹیشن زور دار دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا، جس کے بعد اسٹیشن پر آگ لگ گئی، جس پر 10 فائر انجنز اور 70 فائر فائٹرز نے قابو پایا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آگ پیر کی دوپہر کو لگی تھی، آتش زدگی کے بارے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں لگتا، مقامی انتظامیہ نے کہا کہ آتش زدگی سنگین نوعیت کی تھی، تاہم آگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان نے واقعے سے متعلق بتایا کہ اس میں دھوئیں سے ایک پولیس افسر سمیت 2 افراد متاثر ہوئے ہیں، واقعے میں 6 تجارتی یونٹس، 3 کاریں اور ٹیلی فون باکس جل کر تباہ ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں