عیدالاضحی تعطیلات پرٹول گیٹ اورپارکنگ مفت کرنے کا اعلان کردیا

ابوظہبی(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ٹول گیٹ(درب) اور پارکنگ مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ابوظہبی میں عید کی چھٹیوں کے دوران گاڑیوں سے ٹول گیٹ اور پارکنگ کی فیس وصول نہیں کی جائے گی بلکہ عوامی سہولت کے لیے اسے مفت رکھا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امارات میں تعطیلات کا آغاز 19 جولائی سے ہورہا ہے اور اسی تاریخ سے ابوظہبی حکام پارکنگ اور ٹول گیٹ فیس وصول نہیں کریں گے۔ تاہم 24 جولائی سے دوبارہ چارجز کا اطلاق ہوجائے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران سرفیس پبلک پارکنگ کے مقامات کو بھی مفت استعمال کیا جاسکے گا۔ اسی طرح صنعتی علاقوں کی پارکنگ بھی سرکاری چھٹیوں تک مفت رہے گی۔ادارے نے بس سروس کو ہدایت کی ہے کہ عید تعطیلات کے دوران روزانہ ہر مرکزی روٹ پر 100 اضافی ٹرپ چلائیں تاکہ رش سے بچتے ہوئے عوامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں