شیراکوٹ پولیس کا بروقت ایکشن،2ملزمان گرفتارہوگئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)15پولیس ایمرجنسی کال پر شیراکوٹ پولیس کا بروقت ایکشن 02 ملزمان گرفتار۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر بروقت ایکشن کیا گیا پولیس کو شالیمار کالونی اور نوناریاں بازار میں ہوائی فائرنگ کی کالز موصول ہوئیں۔پٹرولنگ ٹیم نے بروقت کاروائی کی ملزمان سلمان اور شیراز کو گرفتار کیاگیا۔پولیس ٹیم کو دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی۔ملزمان کے قبضہ سے 02 پسٹلز 07 عدد چلیدہ خول و 22 گولیاں برآمد مقدمات درج۔ہوائی فائرنگ۔ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کی بروقت کاروائی پر شیراکوٹ پولیس کو شاباش

اپنا تبصرہ بھیجیں