نوجوان پر تشدد کرنے والا مالک سمیت 2ملازمین گرفتارہوگئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)نوجوان پر تشدد کرنے والا مالک اور 02ملازمین گرفتارہوگئے-ملزمان نےتشدد کی ویڈیو اور اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوز بھی وائرل کیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر تشدد۔اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوز پر فوری کاروائی۔محمد زمان بطور کیمرہ مین شکیل قادری کے پاس ملازمت کرتا تھا۔نوکری چھوڑنےپرشکیل قادری نے زمان کو اپنے دفتر میں بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا-شکیل قادری اور 02 ملازم آصف اور رمضان نے اسلحہ کے زور پر زمان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 35 ہزار روپے بھی چھین لئیے۔ملزمان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی اور قتل کی دھمکیاں دیں۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اورنوجوان پر تشدد کی ویڈیو منظرعام آنے پر فوری کاروائی کی گئی۔ملزمان کے قبضہ سے 02 پسٹلز و گولیاں برآمدکرلیں-ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے۔ملزمان کی فوری گرفتاری پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی اقبال ٹاؤن پولیس کو شاباش۔سوشل میڈیا پر تشدد اور اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوز تصاویر پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں