رینجرزاورپولیس کی کارروائی،300مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز (سندھ) اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر کراچی کے علا قے شا ہ فیصل ٹاؤن سلمان فارسی سو سا ئٹی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی میں ملوث انتہا ئی مطلو ب ملزم محمد عادل کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق ملزم منظم ڈ کیت گروہ کا کارکن ہے۔ چوری اور ڈ کیتی کی 300سے زائد وارداتوں میں ملو ث ہے۔دوران تفتیش ملزم نے انکشا ف کیا کہ وہ 2012سے کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، نا گن چورنگی، حیدری، شاہراہ فیصل، نر سری، شفیق موڑاور ملینیم مارٹ میں شہر یوں سے لا کھوں روپے لو ٹے۔ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔ ڈکیت گینگ گروہ کے ہمراہ چوری، ڈ کیتی، منی ایکسچینج اور بینک سے رقوم نکال کر نکلنے والوں سے لو ٹ مار کر نے میں بھی ملو ث رہا ہے۔گرفتار ملزم کوبمعہ اسلحہ وایمونیشن مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں