3ملزمان 1050گرام چرس،450آئس،2عدد پستول سمیت گرفتار

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے آس پاس، شاہین ٹاون، پلوسی اڈہ اور ملحقہ علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک کو ایس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں سے ایک کا تعلق صوابی جبکہ باقی دونوں کا تعلق تہکال سے ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے دھندے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ، ملزمان کے قبضہ آئس، چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے-تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان کو اطلاع ملی تھی کہ تعلیمی اداروں کے آس پاس، اسپین جماعت ، شاہین ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں سرگرم منشیات فروش اپنے مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عمر ولد بادشاہ سکنہ صوابی اور ذیشان ولد مقبول خان سکنہ پلوسی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس 1050 گرام اور 450 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے-اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران وہاب ولد زرخان سکنہ تہکال کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول برآمد کرلیا ، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں