جرمنی اور بلیجیئم میں بارشوں اور سیلاب سے120 ہلاکتیں

برلن (ایچ آر این ڈبلیو) جرمنی اور بلیجیئم میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ جرمنی میں ہلاکتیں سو سے تجاوز کرگئیں۔۔بیلجیئم میں بھی بھی پندرہ اموات ہوچکی ہیں۔
یورپ کے کئی ملکوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ جرمنی میں سیلاب اور بارش کے باعث حادثات میں ہلاکتیں سو سے تجاوز کرگئیں۔۔تیرہ سو سے زائد لوگ لاپتہ ہیں۔ سیکڑوں مکانات اور دیگر املاک تباہ ہوچکی ہیں۔۔۔ بیلجیئم میں بھی بارشوں کے باعث حادثات میں مرنے والوں کی تعداد پندرہ تک جاپہنچی ہے۔۔بلیجیئم میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں