مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ پر قربانی پر پابندی عائد

سرینگر (ایچ آر این ڈبلیو) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے عید الاضحٰی پر جانوروں کے ذبح پر پابندی لگا دی۔ قابض فوج نے سری نگر میں گھر پر کیمیکل بم سے حملہ کرکے دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحٰی پر جانوروں کی قربانی پر پابندی لگا دی گئی۔ کٹھ پتھلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں گائے، بچھڑے، اونٹ اور دیگر جانوروں کے ذبح روکنے کا حکم نامہ جاری کردیا جس سے پوری وادی میں اشتعال پھیل گیا ہے۔۔ادھر سری نگر میں قابض فوج نے گھر پر کیمیکل بم سے حملہ کرکے دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں