افغان وزارت دفاع کا 208طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

کابل (ایچ آر این ڈبلیو) افغانستان میں لڑائی جاری ہے۔۔ افغان وزارت دفاع نے دو سو آٹھ طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔۔ طالبان نے اسپن بولدک پر افغان حکومت کے قبضے کی تردید کردی۔۔۔افغان سیاسی وفد طالبان سے امن مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گیا۔۔
افغان وزارت دفاع نے تازہ لڑائی میں دوسو آٹھ طالبان کو ہلاک اور ایک سو تریپن کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔۔ طالبان کی ہلاکتیں پکتیکا ، غزنی ، ننگرہار ، قندھار ، زابل ، ہرات اور قندوز سمیت دیگر صوبوں میں ہوئیں۔ کپیسا صوبے کے نائب گورنر نجراب ضلع میں صوبائی سیکیورٹی چیف کے ہمراہ طالبان کے حملے میں مارے گئے۔۔ صوبہ جوزجان میں بھی شدید لڑائی ہورہی ہے۔۔
قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں کوریج کے دوران بھارت سے تعلق رکھنے والے رائٹرز سے وابستہ صحافی دانش صدیقی ہلاک ہوگئے۔۔ ان کے ساتھ قندھار کے ڈپٹی چیف آف جوائنٹ اسپیشل آپریشنز صدیق کرزئی بھی مارے گئے۔
طالبان نے سپن بولدک پر افغان حکومت کے قبضے کی تردید کرتے ہوئے سپن بولدک بازار اور چمن کراسنگ بارڈر کی ویڈیو جاری کردی۔۔
دوسری جانب افغان سیاسی وفد طالبان سے امن مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گیا۔۔مذاکرات کا مرکزی ایجنڈا سیز فائر ہوگا۔ افغان حکومت نے مذاکرات میں پیشرفت کی امید ظاہر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں