سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں کاروبارجاری رکھنے کی اجازت دیدی گئی

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں اب نماز کے اوقات کے دوران دکانیں اور کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد بازاروں میں رش کم کرنا ہے۔سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا کہ مملکت میں تمام تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیوں کو اوقات نماز کے دوران کھلے رہنے کی اجازت دی جائے گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ عجلان بن عبدالعزیز العجلان کا کہنا ہے کہ یہ خریداری کے تجربے، خریداروں اور گاہکوں کی خدمات کےمعیار کوبہتربنانےکی کوشش ہے۔یہ سرکلرسعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے تمام ممبران کو بھیجا گیا ہے۔ایوان ہائے صنعت و تجارت نے ہدایت جاری کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد، صارفین کو انتظار کی زحمت اور اژدھام سے بچانے کے لیے اوقات نماز کے دوران دکانیں کھلی رکھیں۔ تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں کسی توقف کے بغیر کرتے رہیں۔گاہکوں کی صحت و سلامتی کےلیےیہ اقدام ضروری ہے۔سعودی ایوان ہائےصنعت و تجارت کے مطابق یہ فیصلہ متعلقہ حکام سے ضروری کوآرڈنیشن کے بعد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں