2030کے اہداف کےحصول کیلئے روزگارکےمواقع میں اضافہ،سعودی حکومت

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب کی حکومت وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے سعودی شہریوں کی تربیت اور انہیں روزگار کی فراہمی کے مواقع میں اضافہ کر رہی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ (ہدف) نے کہا ہے کہ اس نے 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران نجی شعبے میں ایک لاکھ 42 ہزار شہریوں کے روزگار کو سپورٹ کیا۔سعودی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ نے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ میں یہ بھی کہا کہ اس کی سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والوں میں 59 فیصد خواتین تھیں۔سعودی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ کے مطابق درمیانے درجے کے کاروباری اداروں نے روزگار سپورٹ سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک صالح الجسیر نے قومی افرادی قوت میں مہارت کو بڑھانے کے لیے اس ہفتے سعودی لاجسٹک اکیڈمی کا افتتاح کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں