موچکوپولیس نے لاکھوں مالیت کی چھالیہ و گٹکاکی اسمگلنگ کوناکام بنادیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی احکامات پر منشیات و دیگر ممنوعہ اشیاء کی ترسیل کو روکنے کے لیے حب ریور روڈ پر لگائے گئے ناقہ بندی پوائنٹس پر ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے-امروز ایس ایچ او تھانہ موچکو ندیم احمد کی سربراہی میں موچکو پولیس نے دوران چیکنگ لاکھوں مالیت کی چھالیہ و گٹکا کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔پہلی کاروائی میں حب چوکی بلوچستان کی جانب سے آنے والی کار نمبری AUS-276 سے 35 کٹے وزنی 360 کلو گرام چھالیہ برآمد کی گئی۔چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم بنام محمد خلیل گرفتار جبکہ سمیع اللہ نامی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 293/21 بجرم دفعہ 269/270/273 8 امتناع گٹکا ماوا ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش جاری۔جبکہ دوسری کاروائی میں کار نمبری LEE-3109 سے 10 کٹے (593 پیکٹ) مضحر صحت انڈین گٹکا برآمد کیا گیا۔گٹکا کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم بنام رحمت اللہ ولد حاجی محمد شاہ کو گرفتار کر کے مقدمہ الزام نمبر 294/21 بجرم دفعہ 8 امتناع گٹکا ماوا ایکٹ درج کیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں