اورنگی ٹاؤن سیکٹر14 سے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ اورملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 سے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ اور ملزم گرفتار۔ملزمہ اور ملزم مختلف پیکنگ میں منشیات تیار کرکےاورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں منشیات فروش ملزمان کو فراہم کرتے تھے۔ایس ایچ او پاکستان بازار نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر 14-A میں کاروائی کر کے ملزم اور ملزمہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمہ سے 01 کلو 15 گرام اور ملزم سے 120 گرام فائن کوالٹی چرس اور نقدی برآمد۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 679/2021 درج، تفتیش جاری ہے-گرفتار ملزمان میں ملزمہ طاہرہ بی بی زوجہ خالد خان اور ملزم خالد خان ولد موسیٰ خان شامل ہیں۔گرفتار ملزم اور ملزمہ کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں