جوہرپولیس کی کارروائی،سب انسپکٹرسمیت 6اہلکارگرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلستان جوہر پولیس نے ایس آئی یو (اسپیشل انویسٹگیشن یونٹ) میں کاروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر سمیت 6 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا-گلستان جوہر میں ملازمہ نے گھر سے 80 تولہ سونا چُرایا تھا جسکا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا تھا-ایس آئی یو اہلکاروں نے سونا برآمد کرکے ملازمہ کو چھوڑدیا تھا-ایس آئی یو نے گلستان جوہر تھانے کو آگاہ نہیں کیا-پولیس نے ملازمہ کو پکڑا تو اس نے سارا کچا چٹھا کھول دیا-نشاندہی پر ایس آئی یو اہلکار قانون کے شکنجے میں آگئے-کراچی: پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے 65 تولہ سونا اور نقدی برآمد کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں