پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ فیصل کالونی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا-پولیس مقابلہ شاہ فیصل کالونی نزد کالونی گیٹ بلاک نمبر۳ پر ہوا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران دوملزمان زخمی حالت میں گرفتارہوگئے-پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت (۱)فرید ولد اسلام الدین اور (۲)محمد حمزہ ولد ارشد کے نام سے ہوئی۔ایک ملزم کے قبضے سے ایک بغیر لائیسنس یافتہ پستول اور گولیاں برآمدکرلی-ملزمان کے قبضے سے ایک موٹرسایکل میکر United-125 ماڈل 2021 جوکہ ملزمان نے جون 2021 میں شاہراہ فیصل کے علاقے سے چھینی تھی بھی برآمد ہوئی ہے۔ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہےجبکہ برآمدہ اسلحے کو فارنزک معائینے کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے۔ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ، پولیس پر حملے، اقدام قتل اور ناجائز اسلحے کی دفعات کے تحت تھانہ شاہ فیصل کالونی پر مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں