خیرپورپولیس کی بروقت کارروائی،دوملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

خیرپور(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کی اہم اور بروقت کاروائی، دوملزمان رنگےہاتھوں گرفتار، مسروقہ موبائل فون اور نقد رقم برآمدکرلی- انچارج 15 مددگار ASI فھیم خان پہلپوٹو صاحب اور اس کی ٹیم کی اطلاع موصول ہونے کے بعد بروقت کاروائی کی گئی-پولیس نے بروقت کاروائی کرکہ دو ملزمان سجاد شیخ اور واجد شیخ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا-گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی ہوئی نقد رقم اور ایک موبائل فون برآمد کرلی گئی-ملزمان نے مسروقہ رقم اور موبائل فون ایک بزرگ شخص شمن علی شیخ سے زبردستی چھین کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے-مسروقہ رقم اور موبائل فون برآمد ہونے کے بعد اصل مالک کے حوالے کی گئیں-مسروقہ رقم اور پئسے واپس ملنے پر مالک نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور دعائیں دیں-ایس ایس پی صاحب کی طرف سے کامیاب کاروائی پر پولیس پارٹی کے لئے شاباشی کا پیغام-

اپنا تبصرہ بھیجیں