گٹکا،ماوا سپلائی میںملوث 3 ملزمان گرفتار ہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی گٹکا/ماوا سپلائی میں ملوث(3)ملزمان گرفتارہوگئے-ملزمان کو علاقہ تھانہ کلری اور گارڈن کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا-ملزمان میں محمد عرفان ولد عبدالرحمن , عبدالغنی ولد محمد ہاشم اور محمد یاسین ولد بابو شامل ہیں-ملزم محمد عرفان اور ملزم عبدالغنی کے قبضہ سے (7.73) کلو گرام گٹکا/ماوا اور زرفروختگی رقم 2500 روپے برآمد کی گئی-ملزم محمد یاسین ولد بابو سے (12) کلو گرام چھالیہ, (2) پیکٹ جیلانی گٹکا, (1) پیکٹ سفید پاؤڈر تمباکو اور زرفروختگی رقم 550 روپے برآمد کیے گئے۔کراچی: ملزمان کو دوران اسنیپ چیکنگ/پیٹرولنگ کے گرفتار کیا گیا-ملزمان محمد عرفان اور عبدالغنی کے خلاف ایف آئی آر نمبر 211/2021 بجرم دفعہ 8/4 تھانہ کلری میں درج کیا گیا-ملزم محمد یاسین کےخلاف ایف آئی آر نمبر 244/2021 بجرم دفعہ 8(i) تھانہ گارڈن میں درج کیا گیا-کراچی: ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے-ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں