لیاری میں بڑے پیمانے پر منشیات برآمد،4ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری اور اطراف میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کرنے والے (4) منشیات فروش گرفتارہوگئے-ملزمان کو چاکیواڑہ کے علاقہ میراں ناکہ چوک, سنگو لین اور مولا مدد بس اسٹاپ سے گرفتار کیا گیا-ملزمان میں موسیٰ عرف گل شیر ولد مراد , فراز ولد غلام محمد, زبیر ولد غلام ناصر اور عابد ولد غلام حسین شامل ہیں-ملزم موسیٰ عرف گل شیر سے (500) گرام آئس برآمد کی گئی-کراچی: ملزم فراز سے(500) گرام ہیروئن برآمد کی گئی-ملزم زبیرسے(29) گرام کرسٹال اورملزم عابد سے (21) گرام کرسٹال برآمد کی گئی-کراچی: ملزمان کو دوران اسنیپ چیکنگ/پیٹرولنگ کے منشیات فروشی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا-گرفتار ملزمان لیاری اور شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کیا کرتے تھے-ملزم موسیٰ عرف گل شیر کےخلاف ایف آئی آر نمبر377/2021 بجرم دفعہ 6/9C درج کرلیا-ملزم فراز کے خلاف ایف آئی آر نمبر380/2021 بجرم دفعہ 6/9B درج-ملزم زبیراور عابد کےخلاف ایف آئی آر نمبر378/2021 بجرم دفعہ 6/9B درج کرلیا گیا-ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے-ملزمان سے گرعہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں