ساندہ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش 2سگے بھائی گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ساندہ پولیس کی بڑی کاروائی۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں جاری۔منشیات فروش 02 سگے بھائی گرفتار۔ملزمان محمد علی اور شیر علی گرفتار ملزمان کوئٹہ سے لاہور منشیات فروخت کرتے تھے ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کاکہنا تھا کہ منشیات فروش ملزمان کے قبضہ سے 04 کلوگرام سے زاید چرس برآمد۔منشیات فروش تعلیمی اداروں کے اردگرد اور دربار کے قریب منشیات فروخت کرتے تھے مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دئے گئے۔منشیات فروشوں کی گرفتاری پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس ایچ او ساندہ شیخ خالد فاروق اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔مزید ایس پی اقبال ٹاؤن ایس شفیق نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں