کالی بھیڑوں کورشوت کی ادائیگی،ملزمان کی جیل میں شاہی سہولیات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چوری،ڈکیتی،قتل،و دیگر الزامات کی بنیاد پر گرفتار ہونے والے ملزمان کو جیل میں شاہی سہولیات تو میسر تھی ہی اب یہ سہولیات ملزمان کوپولیس کےشعبہ تفتیش میں چھپی کالی بھیڑوں کوبھاری رشوت کی ادائیگی بعد بھی میسرہونےلگی ہیں-شہر قائد سے جرم کا خاتمہ کیسے ہو گا جب ہر جرم کرنے والے کا یہ تاثر یقین کی شکل اختیار کر لے گا کہ وہ جتنا مرضی بڑا جرم کر لے دے دلا کر قانون کی گرفت سے اس کی جان چھوٹ جاۓ گی-نظام انصاف کے بنیادی ترین حصے شعبہ تفتیش تھانہ شاہ لطیف میں تعینات(IO)سہیل کس طرح لا پرواہی،غفلت یا پھر مبینہ رشوت وصولی کے بعد کس قدر خواب و خرگوش کی نیند سوتا رہا ملزمان کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے سچائی بیان کر ڈالی-رواں ماہ تھانہ شاہ لطیف کے مقدمہ نمبر 1250/2021 میں پکڑے جانے والے ملزمان ابرار،اسامہ،اور شاکا نامی پیشہ ور ڈکیتوں نے عدالت جاتے دوران پورا راستہ موبائل فون کا استعمال کیا کسٹڈی لے کر جانے والا تفتیشی افسر(ASI)سہیل خواب و خرگوش یا پھر خواب و ضمیر فروش کی نیند سوتا رہا-ہتھکڑی لگے ملزمان تھانہ شاہ لطیف سے عدالت جاتے دوران قانون کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ٹک ٹاک بھی بناتے رہے تفتیشی افسر سہیل کے مطابق مجھے پتا ہی نہ چلا-ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان نے تفتیشی پولیس کو کیس میں نرمی کی غرض سے بھاری رقوم بھی ادا کی ہیں جس کی بنیاد پر ملزمان تفتیشی پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث مبینہ طور پر ضمانت پر رہا بھی ہو چکے ہیں-یاد رہے کہ شاہ لطیف تھانے میں ناقص تفتیش کے باعث ملزمان ضمانتوں پر رہا ہو کر دوبارہ چوری ڈکیتی کی وارداتیں کر رہے ہیں جس کے سبب رواں سال کے دوران اب تک تھانہ شاہ لطیف میں 1300 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہو چکے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں