کورونا وبا: سندھ میں پولیس ٹریننگ سینٹرز ایک ماہ کے لیے بند

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) سندھ بھر کے پولیس ٹریننگ سینٹرز کو ایک ماہ کے لیے بند کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ نے وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکمنامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم نامے کے ذریعے ٹریننگ سینٹرز پر تربیتی سرگرمیوں اور کورسز کو ایک ماہ کے لیے بند کیا گیا ہے۔ بندش کا اطلاق ستائیس جولائی ہوگا۔
سرگرمیوں اور کورسز کی معطلی کے دوران سینٹرز پر موجود افسران، اہلکار اور زیر تربیت جوانوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرز پر شیڈول کورسز دوبارہ شروع کئے جانے کے حوالے سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں