آل پاکستان تاجراتحاد کی سانحہ چمن پر مذمت

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چو ہدری نے چمن بارڈر پر افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مردم شماری کے عملے سمیت نو پاکستانیوں کی شہادت اور 42افرد کی شدید زخمی ہو نے پر افغان فورسز کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا ہے ۔انھوں نے کہا افغان حکو مت پاکستان میں دراندازی اور پاکستان کی حدود میں حملوں جیسے بزدالانہ اقدامات کوروکنے کے سنجیدہ اقدامات کر ے اور حالیہ واقعے میں ملوث افرد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دے ۔ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے انجمن تاجران چمن کے صدر صادق اچکزئی کو فون کر کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ کاشف چو ہدری نے کہا اگر افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو نا بند نہ ہو ئی تو پاک افغان سر حد کو مکمل طور پر بد کر دنیا چا ہیے ،انھوں نے ملک بھر کی تاجربرادری اس سانحہ پر شہداء اور ذخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کر تی ہے ۔انھوں نے کہا اگر افغان حکو مت نے مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات نہ کیے تو پاکستان کی تا جر برادری افغانستان کے ساتھ تمام طر ح کی تجارتی سر گر میاں بند کر دے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں