گرین لائن منصوبہ،بسیں چین سے کراچی کیلئے روانہ ہوگئیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے گرین لائن بس منصوبے میں طویل تاخیر کے بعد اس کے آپریشنل ہونے کی امید جاگ اٹھی۔ منصوبے کے لیے بسیں چین سے کراچی کے لئے روانہ ہو چکیں۔ جلد کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔طویل انتظار کے بعد کراچی کے لیے شہریوں کے لیے اچھی خبر، ٹرانسپورٹ کے عظیم منصوبہ گرین لائن میں اہم پیشرفت، گورنر سندھ کاکہنا ہے کہ منصوبے کے لیے جدید طرز پر بنائی گئی بسیں چین سے کراچی روانہ ہو چکیں، جلد کراچی پورٹ پہنچیں گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے متعدد ڈیڈلائنز کے بعد گرین لائن چلانے کے لیے اس سال ماہ ستمبر کی تاریخ دی گئی تھی اور اسی کو پورا کرنے کے لیے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے،مختلف مقامات پر ٹریک کی مرمت کی جارہی ہے، بس اسٹیشنز پر نام چسپاں کر دیئے گئے، تجرباتی بنیادوں پر خودکار سیڑھیوں کو بھی چلادیا گیا۔نمائش پر بنائے جانے والے انڈرپاس کا کام پچھتر فیصد مکمل ہوچکا، پہلے مرحلے میں سرجانی سے چلنے والی بسیں اسی انڈرپاس کی روٹری سے ہوکرواپس جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں