سندھ کے مختلف علاقوں میںلاکھوں پاکستانی بنگالیزرہائش پذیر ہیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شیخ محمد فیروزنےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں لاکھوں پاکستانی بنگالیز رہائش پذیر ہیں، مگر ان کی آبادیوں میں پانی ، سیوریج ، سڑکوں و گلیوں کی تعمیرات اور دیگر مسائل حل طلب ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نثار احمد کھوڑو نے انہیں تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بنگالیز کی وطن عزیز کے لئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ملکی تعمیر وترقی میں پاکستانی بنگالیز اہم کردار ادا کررہے ہیں، انہیں مساوی حقوق کی فراہمی کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔ شیخ محمد فیروز نے تعاون پر نثار احمد کھوڑو سے اظہار تشکر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں