نوازشریف کی رہنمائی میں آزادی کی قربانیوں کوضائع نہیں ہونے دیں گے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے اپنی رہائش گاہ پرپاکستان کے 74 ویں آزادی پر مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن (ن) سندھ کے رہنماؤں کے اور کارکنوں کی طرف سے منعقد کی گئی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان سے محبت کی تجدید کادن ہے. قائد نواز شریف کی رہنمائی میں آزادی کے لئے دی گئی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے. مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے نوجوان پاکستان کا پرچم لے کر سندھ کے چپے چپے پر پھیل جائیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی آئندہ حکومت بنانے کے لئے سندھ کے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہوگا. مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صوبائی رہنماؤں نے مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کی رہائش گاہ پر یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقےPS-102 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار یاسر عدیل شیخ، کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل، مسلم لیگ(ن) سندھ کے ترجمان خالد شیخ، ایم ایس ایف(ن) کے صوبائی آرگنائزر عبد القدوس بلو، ڈویژنل سیکریٹری طلاعات ضماد عا لم خان،معاویہ یاسین، محسن شاہ، محمد حازق آرائیں، نعمان بھٹی ابراہیم شاہ، اشرف زمان، رمیزراجہ، رانا دانش، اسد اللہ، فیصل شاہ بخاری، کفیل شیخ اور شیخ مقصود نے خصوصی شرکت کی. پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے خصوصی دعا کے بعد یوم آزادی کی خوشی میں صوبائی صدر مسلم لیگ(ن) سید شاہ محمد شاہ اور صوبائی صدر مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن(ن) یاسر عدیل شیخ نے کارکنوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور صوبائی صدر نے اپنے ہاتھوں سے ایم ایس ایف کے کارکنوں کو کھلایا؛پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر شید شاہ محمد شاہ نے مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن(ن) سندھ کی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سندھ کے ہر گاؤں قصبے اور شہر میں پھیل جائیں اور ایم ایس ایف(ن) کے دفتر کھولیں۔ صوبے کے نوجوانوں اور عوام کے ساتھ رابطوں میں تیزی لائیں اور سندھ کے عوام کے درپیش مسائل سے پارٹی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کا آگاہ کریں تاکہ سندھ میں برسوں کی محرومیوں اور استحصال کا سد باب کیا جا سکے. سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ میرے سندھ کے تمام اضلاع کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطے ہیں.سندھ کے عوام مسلم لیگ(ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سندھ میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت بنے. ایم ایس ایف(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے صوبائی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایف(ن) سندھ کے کارکن اور قیادت پارٹی کی مرکزی وصوبائی قیادت پر پورا اترے گی اور سندھ میں صوبائی حکومت کے قیام کے لئے تمام طوفانوں کا مقابلہ کر کے قائد میاں محمد نواز شریف کے سامنے سرخرو ہوگی-

اپنا تبصرہ بھیجیں