ناظم آباد پولیس نے سرکاری اسپتال کے ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتارکرلئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ناظم آباد پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں ، سرکاری ہسپتال کے ملازم سمیت دو ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان میں سرکاری ہسپتال کا ملازم اور ڈکیت منشیات فروش منیر احمد عرف منیری شامل، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکلیں ، چھینے گئے موبائل 6 فون اور ہیروئن کے کافی تعداد میں ٹوکن ملے، پولیس کے مطابق ملزم محمد علی سرکاری ہسپتال میں ملازمت کرتا ہے ، ملزم موٹر سائیکلیں ہوسپٹل کی پارکنگ سے چوری کرانے میں ملوث ہے جبکہ ملزم منیر احمد عرف منیری ڈکیتی سمیت منشیات فروشی میں ملوث ہے ، ملزم عادی جرائم پیشہ ہے – پولیس کے مطابق ملزم متعدد مقدمات میں مفرور ہے ، ملزموں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں