میری صحت اورزندگی سے متعلق افواہیں من گھڑت ہیں

کابل(ایچ آراین ڈبلیو)افغانستان کےنائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نےکہاہےکہ میری صحت اور زندگی سے متعلق تمام افواہیں من گھڑت ہیں، زخمی ہوا ہوں اور نہ ہی اسلامی امارات سے کوئی اختلاف ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی من گھڑت خبروں کابھانڈا پھوٹ گیا،افغانستان کےنائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نےویڈیوبیان جاری کرکےبھارتی جھوٹ بےنقاب کردیا۔ملا برادر کا نیا ویڈیو پیغام سامنے آگیا جس میں انہوں نے بتایا کہ میری صحت، زندگی سے متعلق افواہیں من گھڑت ہیں، زخمی ہوا ہوں اور نہ اسلامی امارات سے کوئی اختلاف ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی صفوں اور قیادت میں گہرا اتفاق اور محبت کا رشتہ قائم ہے ہم اقتدار اور منصب کے لالچی لوگ نہیں۔ افغان نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر کے وزیر خارجہ کے دورے کے دوران میں سفر میں تھا، سفر میں ہونے کے سبب ملاقات میں شرکت نہ کرسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں