بالی ووڈ اداکارہ سے لات لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی گئی،صدمے سے نڈھال

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)بالی ووڈ اداکارہ ورقاصہ نکیتاراول سےسات لاکھ روپےکی رقم لوٹ لی گئی ہے۔نیکتا راول اپنی شوٹنگ کے لیے بھارتی دارالحکومت میں موجود تھیں جب انکے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ وہ اپنی قریبی رشتہ دار کے گھر پر تنہا تھیں جب چند ملزمان ماسک پہنے گھرمیں داخل ہوئےاورانہوں نے نیکتا کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر ان کے پاس موجود تمام رقم لوٹ کر لے گئے۔اس سے قبل ایک ایسی ہی واردات اداکارہ النکریتا ساہی کے ساتھ بھی پیش آچکی ہے جن سے لٹیرے چندی گڑھ میں ان کے گھر میں گھس کر ساڑھے چھ لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے تھے اور دست درازی کی کوشش بھی کی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ نکیتا راول کو حال ہی میں ڈاکوؤں نے نئی دہلی میں ان کی آنٹی کے گھر پر گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 7 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں