محکمہ پاسپورٹ نے مملکت کے وزٹ ویزا سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت کے وزٹ ویزا سے متعلق اہم وضاحت جاری کی ہے۔سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ میں نے اپنی فیملی کو وزٹ ویزے پر بلایا لیکن اب میں ان کے وزٹ ویزوں کو اقامے میں تبدیل کرانا چاہتا ہوں، اگر ایسا ممکن ہے تو اس کے طریقہ کار پر روشنی ڈالیں۔جوازات نے جواب دیا کہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کو چاہیے کہ وہ ویزے کی مدت کے دوران واپس اپنے ملک چلے جائیں، وزٹ ویزے پر آنے والے افراد کو اقامہ جاری کرنے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ فیملی کا اقامہ جاری کروانا چاہتے ہیں تو محکمہ سول افیئرز کے متعلقہ شعبے سے رابطہ کریں جہاں سے خاندان کے لیے رہائشی ویزا جاری ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں