ٹیچرکے منہ پرتھوکنے کامعاملہ،عدالت نے پرنسپل کیخلاف فیصلہ سنادیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں استاد کےمنہ پر تھوکنے اور پھر انہیں کمرے میں بند کرنے کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے پرنسپل کےخلاف فیصلہ سنا دیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق یہ واقعہ سعودی شہرمکہ مکرمہ کےریجن رابغ کمشنری میں پیش آیا۔ عدالت نے ٹیچر سے انسانیت سوز رویہ اختیار کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر پرنسپل کو 10 روز قید کی سزا سنائی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ استاد نے واقعے کے خلاف پہلے جنرل اور پھر اپیل کورٹ سے رجوع کیا، ابتدا میں جنرل کورٹ نے پرنسپل سے کہا تھا کہ وہ متاثرہ ٹیچر سے معذرت کرلے۔استاد نے ابتدائی عدالت کے فیصلے سے اتفاق نہ کرتے ہوئے اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا جہاں الزام ثابت ہونے پر پرنسپل کو 10 روز قید کی سزا سنادی گئی۔متاثرہ ٹیچر نے وزارت تعلیم سے درخواست کی ہے کہ پرنسپل کے خلاف عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرائے۔ پرنسپل نے جو کچھ کیا وہ قانون ملازمت کے منافی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں