سعودی ایئرلائن نے ایئربس کی کھیپ میں سے پہلا طیارہ لینے کا اعلان کردیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی ایئرلائن(فلائی اے ڈیل) نے نئے ایئربس کی کھیپ میں سے پہلا طیارہ حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔فلائی اے ڈیل نے 30 نئے ایئربس ‘A320neo’کی کھیپ میں سے پہلا جہاز حاصل کرلیا ہے، اس ضمن میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ‘اے 320 نیو’ ایئربس اعلیٰ کارکردگی کے حامل جدید ترین ماڈلز میں سے ایک ہے جو مختصر اور درمیانے فاصلے پر چلنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ان طیاروں کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ایندھن کی کھپت 20 فیصد کم ہے۔ مذکورہ تقریب میں پیش کی جانے والی ایک پریزنٹیشن میں کہا گیا کہ فلائیڈیل کو 2025 تک اس ماڈل کے 30 طیارے مل جائیں گے۔سعودی ایئرلائن کے سی ای او کون کورفیٹس نے کمپنی کے اپنے بیڑے اور مقامی پروازوں کے نیٹ ورک کی توسیع پر بھی زور دیا جن میں 14 مقامات شامل ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے 15 اے 320 طیاروں پر مشتمل جدید بیڑے کے ذریعے روزانہ پروازوں کو 88 تک بڑھانے کی صلاحیت کا ذکر بھی کیا گیا۔ خیال رہے کہ فلائی اے ڈیل 2017 میں اپنی سروس کے آغاز سے سفری سہولت فراہم کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں