چین کے جنوب مغربی صوبے میں 6.0شدت کا زلزلہ

چین(ایچ آراین ڈبلیو)جنوب مغربی صوبے سچوان میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔چین کے صوبے سچوان میں جمعرات کی شام 4 بج کر 33 منٹ پر شدید زلزلہ آیا، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔مقامی حکام نے بتایا کہ زلزلے سے چوبیس ہزار سے زائد گھر متاثر ہوئے جبکہ 76 ہزار شہریوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک ملبے تلے دبنے سے تین افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ 80 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے بیس کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں