پاک افغان بارڈرانگوراڈہ گیٹ پرسیکیورٹی سخت

وانا(ایچ آراین ڈبلیو)افغانستان پر فتح حاصل کرنے کے بعد پاک افغان بارڈ انگوراڈہ گیٹ پر سکیورٹی سخت کرنے کی وجہ سے بارڈر اُس پار اباد پاکستانی قبائل کے 500سو کے قریب بچے پڑھائی سے محروم ہوگئے ہیں ،بارڈر پر پاکستانی شناختی کارڈ اور مہاجر کارڈ کے علاوہ کسی کو اجازت نہیں دی جاتی ہیں جس کے باعث انگوراڈہ بازار سکولوں میں پڑھنے والے 500 سو کے قریب بچے جو انگوراڈہ گیٹ پر اجازت نہ دینےکی وجہ سےمحروم ہوگئےہیں-ٹیچرنجیب اللہ اور کمال نےمقامی میڈیا کوبتایا کہ افغانستان کوفتح کرنے سے قبل یعنی اشرف غنی حکومت میں گیٹ پر پاکستانی علاقہ انگوراڈہ میں پڑھنے والے طالب علموں کو کسی قسم رکاوٹ حاصل نہیں تھے انھوں نے کہا کہ مذکورہ طلبہ روزمرہ کی بنیاد پر اتے جاتے تھے کوئی مشکل نہیں تھا-اس بابت انگوراڈہ سے تعلق رکھنے والے پرائویٹ سکولوں کے پرنسپلز نے امارت اسلامی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ طلبہ کو انگوراڈہ گیٹ پر سکول کارڈ پر اجازت دی جائے زمہ داری پرنسپلز حضرات لینگے-

اپنا تبصرہ بھیجیں